زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کے طلباء کا کمپری ہنسو امتحان 8اپریل کو ہوگا
ملتان(نمائندہ نوائے وقت )زکریا یونیورسٹی کے لاہور کیمپس کے طلبا کے کمپری ہنسو امتحان 8اپریل کو ہوگا بتایا گیاہے کہ عدالت عالیہ کے حکم کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے لاہور کیمپس6ڈسپلن کے طلبا کا کمپری ہنسو امتحان 8اپریل کو کلسٹر سنٹر تعلیمی بورڈ لاہور میں منعقد ہوگا، ان ڈسپلن میں بی ایس بائیو ٹیکنالوجی ، بی بی اے اور ایم بی اے 3.5سیشن 2013-17،کیٹیگر ی بی وہ طلبا شامل ہیں جو پہلے کمپری ہنسو امتحان میں فیل ہوچکے ہیں ان مضامین میں ایم بی اے ، ایل ایل بی ، اور ایم آئی ٹی شامل ہیں، اہل امیدواروں کو امتحانی فیس 15سو روپے جمع کرانا ہوگی اورامتحانی سنٹرمیں اپنا اصل شناختی کارڈ اور ٹرانسکپرٹ لیکر آنا ہوگا ، موبائل فون اور کیلکولیٹر پر پابندی ہوگی۔