میئر اور ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہی ناکام
ملتان (خبرنگار خصوصی) میئر گروپ اور ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے درمیان مذاکرات کے لئے ہونے والا پہلا اجلاس ہی ناکام ہو گیا ایم ڈی جی نے کمیٹیاں توڑے بغیر میئر گروپ کی مصالحتی کمیٹی سے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا چند روز قبل کمیٹیاں توڑنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے بعد مذاکرات شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی گزشتہ روز مصالحتی کمیٹی کے ممبران کمیٹیاں توڑنے کا نوٹیفکیشن ساتھ نہ لائے اور نہ ہی بنک سٹیٹمنٹ لائے جس کی وجہ سے مذاکرات کا پہلا دور ہی ناکام ہو گیا۔