پنجاب حکومت کا سبجیکٹ سپیشلسٹ کو ریگولر کرنے کافیصلہ
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) پنجاب حکومت نے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے تمام سبجیکٹ سپیشلسٹ کو ریگولر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن نے الیکشن سے قبل کنٹریکٹ پر کام کرنے والے تمام سبجیکٹ سپیشلسٹ کو مستقل کرنے کی پالیسی تیار کر لی ہے۔ اسی سلسلے میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو سمری ارسال کر دی گئی ہے۔ سبجیکٹ سپیشلسٹ گریڈ 17 کے ہائر سیکنڈری سکولز ٹیچرز قرار دیئے گئے ہیں جنھیں حکومت نے مستقل کرنے کا فیصلہ کیا۔