46 سالہ شخص خیبر میل کی اور خاتون نائٹ کوچ کی زد میں آکر جاںبحق
ملتان( کرائم رپورٹر، نمائندہ خصوصی)ٹرین کی زد میں آکر46 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا تفصیل کے مطابق ممتاز آباد کارہائشی طالب حسین ریلوے لائن عبور کررہا تھا کہ خیبر میل کی زدمیں آگیا پولیس نے کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔نامعلوم خاتون ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں جاں بحق ہو گئی۔ حادثہ10بجے کے قریب پیش آیا۔ جب کراچی سے لاہور کے لیے جانے والی نائٹ کوچ پیراں غائب اور ریاض آباد اسٹیشنوں کے درمیان پہنچی تو ریلوے لائن عبور کرنے والی نامعلوم خاتون اس کی زد میں آگئی اور موقع پر جاںبحق ہو گئی۔