قتل کے ملزم کو عمر قید اور3لاکھ معاوضہ ادا کرنے کی سزا
ملتان (سپیشل رپورٹر ) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے چوری کاالزام لگانے پرنوجوان کوقتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کوعمرقیداور3 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کی سزاکاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ دہلی گیٹ کے مطابق عبدالخالق نے مقدمہ درج کرایاکہ اس کے چھوٹے بھائی 26 سالہ ارسلان جازب نے کپڑے کی رنگائی کاکارخانہ لگایاہواہے جبکہ ملزم محمدعرفان بھائی کے پاس مزدوری کرتاتھا جس پربھائی نے کارخانے سے چوری کاالزام عائد کیا تو اس نے رنج میں آکر تیزدھارآلہ سے بھائی پروارکرکے اس کوقتل کردیاہے ۔