جموں وکشمیر موومنٹ وہاڑی کی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی
وہاڑی ( نامہ نگار)جموں کشمیرموومنٹ وہاڑی کی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی مسؤل رانامحمدشفیق نے کی ریلی سر ہند کالونی سے شروع ہوکرپریس کلب کے سامنے اختتام پذیرہوئی جہاں کشمیری شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ اداکی گئی،ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین رانا شفیق الرحمن ، قاری معاذ اثری ، رانا صغیراحمد ، قاری سلامت اللہ نے کہا کہ بھارت امریکہ کیساتھ مل کرکشمیری مسلمانوں کاقتل عام کررہاہے امریکہ بھارت کی مکمل پشت پناہی کررہاہے۔بھارتی فوجیوں نے سری نگرمیں نہتے کشمیری مسلمانوں کوان کے گھروں سے نکال کرظلم وستم کیاان کی آنکھیں نکالیں کان کاٹے اس ظلم وستم پرپاکستانی حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت کرتے ہیں۔مقرین کاکہناتھاکہ اقوام متحدہ اپناکرداراداکرے اورکشمیریوں پرہونے والے مظالم بندکرائے۔ان کایہ بھی کہناتھاکہ پاک فوج سے پاکستان کی عوام اورکشمیریوں کی امیدیں وابستہ ہیں۔ریلی کے شرکانے بھارت کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی ریلی کیاختتام پرپریس کلب کے سامنے کشمیری شہداء کی غائبانہ نمازجنازہ اداکی گئی۔