دائرہ دین پناہ: ڈالہ موٹر سائیکل تصادم کا زخمی 16 سالہ نوجوان 5 روز بعد نشتر میں دم توڑ گیا
دائرہ دین پناہ(نامہ نگار)29مارچ کودائرہ دین پناہ میں ٹریفک حادثہ کاشکارنوجوان نشترہسپتال میں جاں بحق۔تفصیل کے مطابق موضع ٹبہ غیرمستقل غربی چاہ کندھی والاکارہائشی 16سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان محمدنویدماچھی29مارچ کودائرہ دین پناہ میںتیزرفتارڈالہ کی ٹکرسے تشویش ناک حالت میں نشترہسپتال ملتان میں زیرعلاج تھاجو5دن بعدزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگیا۔