انتخابی فہرستوں میں ووٹ کے اندراج‘ منتقلی کوائف کی درستی کیلئے 24 اپریل آخری تاریخ
ملتان (سٹاف رپورٹر) جنرل الیکشن 2018ء کے سلسلے میں ابتدائی انتخابی لسٹوں کی تیاری ملک بھر میں جاری ہے انتخابی فہرستوں میں نام کے اندراج منتقلی اور کوائف کی درستی کیلئے ووٹرز کے پاس 22 دن باقی رہ گئے ہیں الیکشن کمشن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 24 اپریل 2018ء تک اپنے ووٹ کے اندراج و منتقلی اور درستی کوائف کیلئے فوری طور پر اپنے ضلع کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سے رابطہ کرلیں اس کے علاوہ لوگوں کی سہولت کیلئے 15 ہزار سے زائد ڈسپلے سنٹرز بھی کھولے گئے ہیں جہاں پر جا کر وہ ووٹ سے متعلق رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں اور ابتدائی انتخابی فہرست کا معائنہ بھی کر سکتے ہیں مزید براں الیکشن کمشن نے عوام کی سہولت کے لئے موبائل فون پر 8300 سروس بھی فراہم کر دی ہے جس کے ذریعے ہر پاکستانی اپنا شناختی کارڈ نمبر مذکورہ بالا نمبر پر بھیج کر اپنے ووٹ سے متعلق معلومات حاصل کر سکتا ہے۔