زکریا یونیورسٹی نے ایم اے اردو،ایم ایس سی اکنامکس کے نتائج کااعلان کردیا
ملتان (نمائندہ نوائے وقت) جامعہ زکریا نے ایم اے اردو ،اور ایم ایس سی اکنامکس پارٹ فرسٹ و سیکنڈ سالانہ امتحان 2017ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے،نتائج کے مطابق ایم اے اردو پارٹ فرسٹ وسیکنڈ سالانہ امتحان 2017ء میں کل 2179امیدواروں نے شرکت کی ان میں سے 1567پاس اور 612فیل ہوگئے ،امتحان میں امیدوارں کی کامیابی کا تناسب 71.91فیصد رہا ،امتحان میں صرف 6امیدواروں نے فرسٹ ڈویڑن حاصل کی جو تمام کی تمام طالبات تھیں،نتائج کے مطابق ایم ایس سی اکنامکس کے امتحان میں کل 147امیدوار شریک ہوئے ان میں سے 117پاس اور 30فیل ہوئے ،امتحان کا نتیجہ 79.59فیصد رہا۔