ڈاکوؤں نے سیلز مین سے 10 لاکھ روپے لوٹ لئے
ملتان (کرائم رپورٹر) ڈکیتی کے دوران سیلز مین سے 10 لاکھ لوٹ لئے گئے معلوم ہوا ہے کہ بیٹریوں کی کمپنی کا سیلز مین ساجد مظفر گڑھ کے علاقہ سے ریکوری کرکے ڈالہ میں واپس ملتان آرہا تھا جسے تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں 3 مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر 10 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔