راولپنڈی لاء کالج میں سالانہ کھیلوں کا آغاز ، طلباء و طالبات کی شرکت
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی لاء کالج میں سالانہ کھیلوں کا آغاز ہو گیا۔ سپورٹس گالا 2018کا افتتاح راولپنڈی لاء کالج کے پرنسپل مشتاق علی خان بلوچ نے کیا۔ افتتاحی تقریب کالج لان میں منعقد ہوئی جس میں کالج کے طلباء و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔سپورٹس گالا میں کرکٹ ، فٹ بال، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلہ جات ہوں گے۔گرلز کے بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے 4اپریل کو کالج کورٹ میں جبکہ کرکٹ کے مقابلہ جات3اور 4اپریل کو ایف نائن کرکٹ گرائونڈ میں منعقد ہوں گے۔کرکٹ مقابلہ جات میں کل بارہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔کرکٹ کا پہلا میچ سوینگراور دی فائٹرز کے درمیان تین اپریل صبح آٹھ بجے کھیلا جائے گاجبکہ کرکٹ اور فٹ بال کے فائنل میچز چار اپریل کو ایف نائن گرائونڈ میں ہونگے۔