حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی کے 1015ویں عرس کی تقریبات شروع ،غسل مزار میں عقیدت مندوں کی شرکت
لاہور (پ ر) حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانیؒ المعروف شاہ صدر دیوان کے 1015 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز مزار کو غسل سے ہوگیا غسل مزار کی تقریب میں سجادہ نشین سید ادریس شاہ زنجانی، پیر ہاشم علی شاہ زنجانی، سید فاخر محمود زنجانی، پیر سید ناظم شاہ، صداقت علی شاہ زنجانی، پیر زبیر سید فخر امام کاظمی، مزمل حسین کاظمی، سید خضر شاہ، حاجی سجاد خلفیہ ادریس، اشرف بٹ، شعیب بٹ، نوید باؤ، احمد رضا خلیفہ سعید، بائو فیصل نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان کی سلامتی یکجہتی کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی تھیں۔