بھارتی مظالم کیخلاف اشرفی عاصمی ایڈووکیٹ آج علامتی بھوک ہڑتال کرینگے
لاہور(پ ر ) انسانی حقوق کے علمبردار مصطفائی جسٹس موومنٹ کے چیئرمین صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی یڈووکیٹ آج بروز منگل لاہور ہائی کوٹ بار میںعلامتی بھوک ہڑتال کریں گے۔ اشرف عاصمی اِس موقع پر بھارتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف اقوام متحدہ کو ایک مراسلہ بھی جاری کریں گے۔