حکو مت نے امن کی بحالی کیلئے سخت محنت کی‘ اب توجہ معاشی ترقی پر ہے‘ وزیراعظم
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) لندن بزنس سکول کے ایک وفد نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کا ادراک کرنا چاہئے۔ حکومت نے امن کی بحالی کے لئے سخت محنت کی اور اب شہریوں کی معاشی اور سماجی ترقی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ وزیراعظم نے طلبہ کے سوالات کا جواب بھی دیا۔ ملاقات میں معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت نے توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے نئے پاور پلانٹس لگائے ہیں۔ملک بھر میں 6 لین پر مشتمل 1700 کلو میٹر موٹر ویز کی تعمیر ہو رہی ہیں۔