میامی اوپن ٹینس، کیٹرینا سینیاکووا اور انکی ہم وطن جوڑی دار باربورہ نے ویمنز ڈبلز ایونٹ جیت لیا
میامی(آئی این پی)آسٹریلوی کھلاڑی ایشلے بارٹی اور ان کی امریکن جوڑی دار کوکو وانڈی ویگے نے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار کیٹرینا سینیاکووا اور انکی ہم وطن جوڑی دار باربورہکو شکست دیکر ایونٹ جیتا۔ میامی اوپن کے سلسلے میں گزشتہ روز کھیلے گئے ویمنز ڈبلز فائنل میں آسٹریلوی کھلاڑی ایشلے بارٹی اور ان کی امریکن جوڑی دار کوکو وانڈی ویگے نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس سٹار کیٹرینا سینیاکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر ایونٹ جیت لیا۔