قصور: بدچلنی کے شبہ میں 17سالہ بیٹی کو ہتھوڑے مار کر قتل کردیا
قصور (نمائندہ نوائے وقت) چونیاں کے علاقہ رانا ٹائون میں بدچلنی کے شبہ پر 17سالہ بیٹی کو ہتھوڑوں کے وار کر کے قتل کردیا، ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق رانا ٹائون چونیاں کے ملزم اشرف کو اپنی 17سالہ بیٹی سونیا بی بی کے کردار پر شک چلا آرہا تھا گزشتہ رات سونیا بی بی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھر کے صحن میں سوئی ہوئی تھی کہ والد اشرف نے ہتھوڑوں کے پے درپے وار کر کے قتل کردیا ،تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے مقتولہ کے بھائی محمد اکرم کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم اشرف کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔