و ہاڑی‘ زیادہ ذہین ہونے کا حسد ساتھی طالبعلم پر تیزاب پھینک دیا

Apr 03, 2018

وہاڑی (نامہ نگار) کلاس میں سب سے ذہین ہونے سے حاسد ہوکر کلاس فیلو نے 18سالہ فرسٹ ائیر کے طالب علم پر تیزاب پھینک دیا۔ متاثرہ طالبعلم کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس نے تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کیا ہے اور نہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، نواحی علاقہ لڈن کے نواحی علاقہ موضع شاہ قدوس کھگہ کے رہائشی فرسٹ ائیر کے طالبعلم مظہر حسین پر اس کے کلاس فیلو انوارنے مبینہ طور پر تیزاب پھینک دیا۔ تیزاب سے متاثرہ طالب علم کی دونوں آنکھیں جھلس گئیں۔ 18سالہ طالب علم مظہر کلاس میں سب سے ذہین طالب علم تھا جس سے جیلس ہو کر کلاس فیلو انوار نے ہی اس پر تیزاب پھینک دیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ طالب علم کی ایک آنکھ مکمل طور پر ضائع ہو چکی ہے۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال پولیس نے کوئی کارروائی کی ہے نہ ہی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ متاثرہ طالبعلم کا ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں پر اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔ متاثرہ طالبعلم کے ماموں محمد سلیم کا کہنا ہے کہ پولیس ان کے ساتھ بالکل تعاون نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں