اسلام آباد: تمام مکاتب فکر کے علماء کا مشاورتی اجلاس نظام صلوٰۃ کے قانونی مسودہ کی بغیر مشاورت تیاری مسترد کردی
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی ) تمام مکاتب فکر کے نمائندہ علماء پر مشتمل مشاورتی کونسل کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں سوشل میڈیا اور بعض قومی اخبارات پر شائع ہونے والے وزارت مذہبی امور کی جانب سے نظام صلوٰۃ کے نفاذ کے لیے مبینہ قانونی مسودہ علماء کرام کی حتمی مشاورت کے بغیر تیاری کو مسترد کر دیا گیا نظام صلوٰۃ کی مبینہ قانونی دستاویز میں مجوزہ سزائیں اور جرمانے کی شق کو علماء کرام یکسر مسترد کر چکے ہیں اور اسے شرعاً ناجائز سمجھتے ہیں، علماء کرام نے متفقہ طور اعلان کیا کہ حتمی مشاورت کے بغیر کسی بھی مبینہ قانونی دستاویز کو قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تو وہ قابل قبول نہیں ہو گی۔ شرکائے اجلاس میں مولانا نذیر احمد فاروقی، مولانا حافظ محمد اشفاق، مولان نور حسین، مولانا اختر عباس، مولانا حافظ مقصود احمد، مولانا تنویر احمد علوی، مولانا ضمیر احمد ساجد، مولانا محمد معروف، مولانا حافظ محمد اقبال، صاحبزادہ ابوبکر صدیق میں شامل تھے