چین کے ناکارہ خلائی سٹیشن ’’ تیانگونگ 1‘‘ کا ملبہ بحر الکاہل میں گر گیا
بیجنگ (صباح نیوز)چین کا ناکارہ خلائی سٹیشن ’’تیانگونگ 1 ‘‘بحر الکاہل کے جنوب میں جزیرہ تاہیتی کے ساحل کے قریب گر کر تباہ ہوگیا،80ٹن وزنی مصنوعی سیارے کے گرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔ 27 ہزار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین سے ٹکرایا۔، تاہم زمین کے مدار میں آنے سے قبل خلا میں ہی اس کا بیشتر حصہ تباہ ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ ماہرین نے اس حوالے سے پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ زمین کی فضا میں داخل ہوتے ہی خلائی سٹیشن کو آگ لگ جائے گی اور یہ جل کر راکھ ہوجائے گا، لیکن اس کے کچھ حصے زمین تک پہنچ سکتے ہیں۔80 ٹن وزنی اس مصنوعی سیارے کے گرنے سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ خلائی سٹیشن تیانگونگ 1 کو 2011 میں خلا میں بھیجا گیا تھا۔