پا کستان‘ چین آزادانہ تجارت کے مذاکرات کامیابی کے قریب پہنچ گئے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور چین کے درمیان آزادانہ تجارت کے مرحلہ دو کے مذاکرات کامیابی کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ روز چین کے نائب وزیر تجارت وانگ شو وین کی قیادت میں چینی وفد اور پاکستان کے سیکرٹری تجارت کی قیادت میں پاکستان کے وفد کے درمیان ایف ٹی اے مذاکرات کا دسواں راؤنڈ منعقد ہوا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان کے وفد نے چینی وفد کو حال ہی میں پاکستانی صنعت و تجارت کے ساتھ ایف ٹی اے مرحلہ دو کے حوالے سے مشاورت اور تجاویز کے بارے میں بتایا۔ دونوں ممالک پہلے ہی ایک دوسرے کو ان ٹیرف لائنز کے بارے میں آگاہ کر چکے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ایف ٹی اے ٹو پر اصولی اتفاق رائے موجود ہیں۔ جبکہ پاکستان کے صنعت و تجارت کے بعض تحفظات کو دور کرنے کے لئے بات چیت کی جا رہی ہے۔ جبکہ پاکستان اپنے لئے چین سے آسیان طرز کی رعایات کا خواہاں ہے۔ بات چیت کا سلسلہ جاری رہے گا۔