یورپ میں اسلام پر کئے جانیوالے حملے بند نہ ہوئے تو عالمی امن خطرے میں پڑ جائے گا: اشرف آصف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺکے مرکزی سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ یورپ میں پَنش اے مسلم ڈِے (Punis h A Muslim Day) جیسے پروگرام حد درجے کی انتہا پسندی ہے یورپ میں اسلام پر کئے جانے والے حملے بند نہ ہوئے تو عالمی امن خطرے میں پڑسکتا ہے۔ آج موم بتی مافیا اس لئے خاموش ہے کہ تازہ ترین اطلاع کے مطابق امریکہ ایڈ پَنش اے مسلم ڈِے کے مطابق کارروائیاں شروع ہوچکی ہے۔ جاوید اکبر سٹیڈیم پاہڑیانوالی میں عظمت اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جلالی نے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کے جذبات پر حملہ کرنے والے خود دہشت گرد ہیں۔
انڈین فوج نے کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلی ہے اور سترہ کشمیریوں کو شہید کردیا مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے۔ 7 اپریل کو مینار پاکستان پر ہونے والی نظام مصطفیؐ کانفرنس میں امن عالم کا ایجنڈا پیش کیا جائے گا۔