آنیو الے انتخابات میں کرپٹ عناصر اور ن لیگ کا صفایا ہو جائیگا: غلام مصطفی کھر
کوٹ ادو(خبر نگار)سابق گورنر پنجاب ومرکزی رہنماء تحریک انصاف ملک غلام مصطفی کھر نے کہا ہے کہ آنیوالے الیکشن میں کرپٹ عناصر اورن لیگ کا صفایاہو جائے گا ۔ پاکستان تحریک انصاف پورے پاکستان میں الیکشن جیت کر حکومت بنائے گی،پاکستان تحریک انصاف کی پہلی ترجیح تعلیم ہو گی تحریک انصاف ملکی بجٹ کا 40 فیصد بجٹ تعلیم پر خرچ کرے گی اور کرپشن کوجڑسے ختم کرے گی اور ملک میں روزگارپر خاص توجہ دی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اعلی عدلیہ کے ساتھ مل کر ملک سے چوروں اور ڈکیتوں کوپکڑکر ملک و قوم کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی وصول کریگی ، پورے پاکستان میں پولیس کے نظام کوبہتر اور رشوت سے پاک بنایاجائے گا تاکہ پاکستان میں انصاف کادوردورہہو، سابق گورنر نے کہا کہ جب نیت ٹھیک ہو تو نظام بہتر کرنا کوئی مشکل نہیںہے، انہوں نے کہا کہ میں جب گورنر پنجاب بناتوہرطرف چوری ڈکیتی عام تھی بدامنی تھی قانون کوکوئی پوچھنے والا نہیں تھا میں نے عوام کے ساتھ ملکر چوروں ڈکیتوں کا وہ حشر کیا کہ تھانے میں خود گرفتاریاں دے رہے تھے حتی کہ میں نے اپنی کابینہ کے کرپٹ وزیروں کوبھی ہتھکڑیاں لگوا دیں، آج شریف برادران نے اپنے نیچے کام کرنے والے سارے کرپٹ لوگ رکھے ہوئے ہیں اپنی بادشاہی قائم کی ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ شریف برادران بری طرح پھنس چکے ہیں اس لیے وہ لوگوں بغاوت پر اکسارہے ہیں ضلع مظفر گڑھ سے قبضہ گروپوں تیل چوروں ڈکیتوں کوپکڑ کران سے لوگوں کی پچھلے دس سالوں سے لوٹی ہوئی ایک ایک پائی وصول کرکے مصطفی کھر ان کے گھر پہنچائے گا، انہوں نے کہا کہ کوٹ ادو کے لوگو میں مصطفی کھر زندگی کا آخری الیکشن لڑرہاہوں، اس موقع پر ان کے ساتھ سابق صوبائی وزیر ملک عبدالرحمن کھررہنما ء تحریک انصاف ملک محبوب غازی کھر، سرائیکی شاعر منظور سیال، چوہدری بلال، چوہدری منصور ،اصغر انصاری، ظفر انصاری، ملک رمضان ملھا ،رضامشوری، دانیال مکول ،جاوید خان چانڈیہ، چوہدری وارث علی بندیشہ، ڈالڈاکلاچی، زین مشوری ،افنان وڈ، وارث گیلانی ،رضامشوری ،ملک صہیب، حمید علی مشوری ،شاہد آرائیں، حاجی اسحاق پہوڑ ،مہراسلم سیال ،پرویز،ماسٹر منظورگشکوری ،حافظ محمد نواز ،ملک یسین آرائیں ،حاجی رفیق پپا ،ملک منیر پولٹری سنز،منشی رشید گشکوری ،ملک مشتاق گوراھا ،حضوربخش سانول ،ملک کاشف کھر ،ملک مجید رڈ،میاں ثقلین اوردیگر سینکڑوں لوگ موجود تھے۔