امریکی قائم مقام نائب وزیر خارجہ کی مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) امریکہ کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیاءایلس جی ویلز نے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک میں معاشی تعاون اور خطے میں مجموعی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیالات کیا گیا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دوطرفہ دوروں سے اہم ایشوز پر ایک دوسرے کے م¶قف کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے نائب وزیر خارجہ کو ملک کی معاشی صورتحال کے بارے میں بتایا اور کہا کہ گروتھ بڑھی ہے اور آئندہ برسوں میں اس میں مزید اضافہ ہو گا۔ ملاقات میں امریکی سفیر اور وزارت خزانہ کے دوسرے حکام بھی موجود تھے۔
مفتاح ملاقات