سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان‘50 ارب30 کروڑ روپے کی نئی سرمایہ کاری
کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںتیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس181.13 پوائنٹس کے اضافے سے 45741.43 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں50 ارب30 کروڑ86 لاکھ30ہزار368 روپے کا اضافہ رونماء ہوا تاہم تجارتی حجم میں2 ارب71کروڑ43 لاکھ1 ہزار517 روپے کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں3کروڑ21 لاکھ84ہزار740 حصص کااضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو کراچی میں سیاسی استحکام اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ کرکٹ میچ کھیلنے کے باعث پیدا ہونے والی مثبت صورتحال میں سرمایہ کاروں میں حوصلہ افزا رجحان رہا جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس181.13 پوائنٹس کے اضافے سے45600اور 45700 کی دو بالائی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 45741.43 پوائنٹس پربندہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں108پوائنٹس کی تیزی سے22909.34 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں181.50 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں1077.52پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس380.27پوائنٹس کی کمی سے17628.76پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس167.15پوائنٹس کی تیزی سے 21333.84پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس274.86پوائنٹس کے اضافے سے 22803.55پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر374کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے208کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،146کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر26کروڑ25لاکھ20 ہزار110حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 12 ارب 18کروڑ 16 لاکھ77 ہزار 894 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل93 کھرب 70 ارب 58 کروڑ 15 لاکھ9 ہزار218 روپے سے بڑھ کر94 کھرب 20 ارب89کروڑ 1 لاکھ 39 ہزار 586 روپے ہو گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں130کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اورایک کمپنی کے حصص کی قیمت میں استحکام رہا جبکہ6 کروڑ 50 لاکھ 6 ہزار700حصص کا کاروبار ہوا۔