نجی شعبہ کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن ڈبل کی جائے: میاں خلیل الرحمن
لاہور (کامرس رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب نجی شعبہ کے ریٹائرڈ ملازمین کی حالت زار پر رحم کریں اور 5200 سو روپے ماہوار پنشن کو کم از کم ڈبل کردیں تاکہ معاشرے کا یہ طبقہ بھی زندہ رہ سکے۔ نجی شعبہ کے ریٹائرڈ ملازمین کی ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ میاں خلیل الرحمن نے پیر کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب معاشرے کے تمام طبقات بل خصوص ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی فلاح و بہود کے لیے اقدامات کرتے رہتے ہیں۔ دیگر مراعات کے علاوہ ہر بجٹ میں ان کی پنشن میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نجی شعبہ کی پنشن اونٹ کے منہ میں زیرہ سے بھی کم ہے۔ اس رقم سے دو تین افراد کی فیملی کا گزارہ ناممکن ہے۔ سات سال کی عمر کے بعد کا م کر نا مشکل ہوتا ہے۔ بھیک مانگنا اور سڑکو ں پر آنا پنجاب حکومت کی بدنامی کا باعث بنے گا۔ اس لیے میاں خلیل الرحمن نے وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی کہ نجی شعبہ کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن فور ی طور پر کم از کم دس ہزار کر دیں۔