مریم اورنگزیب کی اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
اسلام آباد (اے پی پی) وزیرمملکت اطلاعات،نشریات،قومی تاریخ وادبی ورثہ مریم اورنگزیب کی اے پی این ایس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ حمید ہارون کا اے پی این ایس کا صدر اور سرمد علی کا سیکریٹری جنرل منتخب ہونا اخباری صنعت کے ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا کہ اے پی این ایس اخباری صنعت کا نمائندہ فورم ہے، اس کی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں حکومت مکمل تعاون کرے گی۔انہوں نے کا کہ امید ہے کہ نومنتخب عہدیدار اخباری صنعت کی بہتری، مسائل کے حل اور حکومت و میڈیا کے تعلقات میں مزید بہتری کے لئے بھرپور صلاحیتوں سے کام کریں گے۔