موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کا سرغنہ 3 ساتھیوں سمیت گرفتار
لاہور(نامہ نگار) اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف سول لائن نے کارو موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث شاہد میو چور گینگ کے سرغنہ کو 3ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے تقریباً 70 لاکھ روپے مالیت کی چوری شدہ12گاڑیاں ،3موٹر سائیکلیںاور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ ایس پی اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف عاطف حیات نے گزشتہ روز تھانہ مصطفی آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف کی سپیشل ٹیم نے کار و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث شاہد میو گینگ کے سرغنہ شاہد میو عرف شاہد اور اس کے3 ساتھیوں غلام یٰسین،آصف علی اورعرفان انجم کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 70لاکھ50 ہزار روپے مالیت کی چوری کی گئی 12گاڑیاں، 3موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کیاہے ۔