محکمہ وائلڈ لائف سکواڈ کا چھاپہ، جہلم میں گھر سے اڑیال برآمد، واچر پر مقامی افراد کا تشدد وردی پھاڑ دی، مقدمہ درج
لاہور(سپورٹس رپورٹر) محکمہ وائلڈ لائف کے خصوصی سکواڈ کی کارروائی ، جہلم کے ایک گھر میں قید مادہ اڑیال برآمد کر لی جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔ علاقہ مکینوں کی چھاپہ مار ٹیم سے ہاتھا پائی ، وائلڈ لائف واچر کی وردی پھاڑ دی۔ خصوصی سکواڈ نے جہلم کے علاقے ڈھیری جلال پور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف جہلم عاصم چیمہ کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گھر میں قید مادہ اڑیال زخمی حالت میں برآمد کرلی۔