اساتذہ کی گریڈ 19 میں تقرری ہائیکورٹ میں چیلنج
لاہور (وقائع نگار خصوصی) گریڈ 18 کے اساتذہ کی گریڈ 19 میں تقرری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے درخواست میں تعیناتیوں کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری محمد افضل نے چوہدری یاسین زاہد ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ گریڈ 18 کے اساتذہ کو میرٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گریڈ 19 کی پرنسپل کی پوسٹوں پر تعینات کر دیا گیا ہے۔