کراچی پولیس کے ہاتھوں نوجوان مقصود کے مقدمہ قتل میں تفتیشی افسر نے دہشت گردی کی دفعہ شامل کر دی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) تفتیشی افسر نے کراچی پولیس کے ہاتھوں نوجوان مقصود کے قتل مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی شامل کر دی۔ عدالت سے مقدمے کا حتمی چالان جمع کرانے کے لئے 15 روز کی مہلت طلب کر لی۔