قتل مقدمات: عامر خان اور آفاق احمد عدالت پیش‘ بات چیت نہیں کی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ رہنما عامر خان اور چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد قتل کے دو مختلف مقدمات میں عدالت میں پیش ہوئے اور ایک دوسرے سے بات چیت نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز دونوں رہنماء اپنی سزائوں کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تاہم انہوں نے آپس میں بات چیت نہیں کی‘ دونوں ضمانت پر ہیں۔ دونوں پر ضمنی الیکشن کے دوران ایم کیو ایم کارکن فاروق کو اغواء اور بعدازاں اسے قتل کرنے کا الزام ہے۔ عدالت نے آفاق احمد کے وکیل کی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث سماعت ملتوی کر دی جبکہ عامر خان کے شریک ملزم کے ٹرائل سے متعلق اے ٹی سی سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ واضح رہے کہ عامر خان پر حقیقی کارکن رئیس ٹوپی کے قتل کا مقدمہ تھانہ لانڈھی میں درج ہے‘ ماتحت عدالت نے عامر خان کو 10 سال سزا سنائی تھی۔ بعدازاں سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
عامر خان/ آفاق