سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی کی گرفتاری کیخلاف درخواست
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے پلاٹوں کی خورد برد اور غیرقانونی انوسٹمنٹ کے الزم میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چئیرمین آصف ہاشمی کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر چیئرمین نیب سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس طارق عباسی پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بنچ نے سماعت کی۔ آصف ہاشمی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کیخلاف نیب کی جن دفعات کے تحت کارروائی کی گئی ہے وہ ختم ہوچکے ہیں، متروک شدہ قوانین کے تحت ان کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔ نیب نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے آصف ہاشمی کوگرفتار کیا جو ریفرنسز آصف ہاشمی پرقائم کئے گئے وہ بالکل بے بنیاد ہیں، آصف ہاشمی نے تمام اقدامات کی منظوری متروکہ وقف املاک بورڈ سے حاصل کی اور قانونی طریقہ کار کے مطابق زمینوں کی الاٹمنٹ کی۔
آصف ہاشمی/نیب