عمران کے امپائر کی انگلی کٹ چکی‘ اب عدالتوں سے اچھے نتائج آئیں گے: کیپٹن صفدر
اسلام آباد (آن لائن + آئی این پی) سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان جس امپائر کی انگلی اٹھنے کا اشارہ کرتے تھے وہ انگلی کٹ چکی اب عدالتوں سے اچھے نتائج آئیں گے۔ پیر کے روز احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ سوات کے جلسے میں عوام نے عمران خان پر عدم اعتماد ظاہر کر دیا عوام کا سمندر نے واضح کر دیا کہ وہ عمران خان کی تبدیلی سے تنگ آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی انتخابی مہم ایک چندہ مہم بن کر رہ گئی ہے جس میں چند لوگ اکٹھے ہو کر ہلاگلا کر کے وقت گزار کر چلے جاتے ہیں۔ پہلے دن سے کہہ رہا تھا کہ جے آئی ٹی میں 2 بریگیڈئر بیٹھے تھے مگر اب وہ مقصد لوگوں میں عیاں ہو گیا ہے کہ جے آئی ٹی کے پیچھے کون ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر نے کہا 2018 کا الیکشن ملک کوغیرجمہوری طرزپرچلانے کی سوچ کیخلاف ریفرنڈم ہوگا۔ انتخابات کے بعدپاکستان کو ایک واضح ڈائریکشن مل جائے گی۔پیر کو احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ نوازشریف کے راستے روکے جا رہے ہیںلیکن ان کے ماتھے پرمیڈاِن پاکستان لکھا ہے۔ لوگوں کو خوف تھاکہ نوازشریف آخری سال اصلاحات لائیں گے اس لیے فارغ کر دیا، انہیں شوکت عزیز، ظفراللہ جمالی اورپرویزاشرف چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ2018 کے انتخاب آئین اور جمہوریت کے مخالف سوچ کے خلاف ریفرنڈم ہو گااور 2018کے انتخابات کے بعد پاکستان کو واضح طور پر ایک ڈائریکشن مل جائے گی۔
کیپٹن صفدر