8 اپریل کو عمران خان کے راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر انصاف لائیرز فورم کے وکلا بھرپور شرکت کریں گے
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) تحریک انصاف لائیرز فورم کا اجلاس راولپنڈی کچہری میں منعقد ہوا جس کی صدارت انصاف لائیر فورم کے صدر کرنل(ر)سجاد احمد ایڈووکیٹ نے کی جبکہ اجلاس میں سیکرٹری جنرل سہیل گردیزی سمیت دیگر عہدیداران اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ8 اپریل کو عمران خان کے راولپنڈی کے دورہ کے موقع پر انصاف لائیرز فورم کے وکلا بھرپور شرکت کریں گے جبکہ اسی روز سے باقاعدہ ممبر سازی مہم کا بھی آغاز کیا جائے گا تاکہ انصاف لائیرز فورم میں زیادہ سے زیادہ وکلا کو شامل کیا جا سکے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے صدر سیکرٹری اور دیگر وکلا نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف اعلی عدلیہ اور ملکی اداروں کی توہین کرنے پر کاروائی ہونی چاہیے انصاف لائیر فورم کے وکلا سپریم کورٹ کے ساتھ ہیں اعلی عدلیہ کی توہین برداشت نہیں کی جائے گی نواز شریف اور ان کے حواری جان بوجھ کر عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں تاکہ پانامہ سے توجہ ہٹائی جائے ۔