اداروں کو دھمکیاں دینے والوں نے اب افہام و تفہیم کی باتیں شروع کر دیں‘ ملک کوثر اعوان
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم ملک کوثر اعوان نے کہا ہے کہ اداروں کو دھمکیاں دینے والے ن لیگیوں نے اب افہام و تفہیم کی باتیں شروع کر دی ہیں۔ خود نواز شریف نے اپنے جیل جانے کی باتیں شروع کر رکھی ہیں۔ پی ٹی آئی پر دعوے سے کم درخت لگانے کے الزامات لگانے والوں نے چھانگا مانگا کا پورا جنگل ہی بدنام کرا دیا تھا۔ آنے والے انتخابات میں سپریم کورٹ کو گاؤں کی پنچائیت اور فوج کو پنجاب پولیس بنانے کے خواب دیکھنے والوں کا صفایا ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شکریال‘ بنگش کالونی اور میلاد نگر کے تنظیمی دورے پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔