کار سرکار میں مزاحمت ، ملزم محسن علی کو10 سال قید اور 40ہزار روپے جرمانہ
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) راولپنڈی(نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالت نمبر2 کے جج سلیمان بیگ نے کار سرکار میں مزاحمت کے مقدمہ میں نامزد ملزم محسن علی کو10 سال قید اور 40ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ شریک 9ملزمان عمر کیانی وغیرہ کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا ہے ملزمان کے خلاف سرکاری افسر ارشاد اللہ نے مقدمہ درج کروایا تھا جس میں ان پر محکمہ جنگلات کے عملے کے ساتھ کہوٹہ میں مزاحمت کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔علاوہ ازیںعدالت نے مذہبی منافرت سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی عدالت نے بارودی مواد برآمدگی کے مقدمہ میں ملزم ربنواز کے خلاف 2 گواہان کے بیان قلمبند کر کے سماعت14 اپریل،اغوا برائے تاوان کے مقدمہ میں نامزد ملزم نعیم وقاص کے خلاف 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 3 اپریل، تھانہ چونترہ میں درج اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم گل رازکے خلاف سماعت 14 اپریل،تھانہ حضرو میں درج اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم اسحاق کے خلاف سماعت 16 اپریل ،مذہبی منافرت کیس میں ملزم امیر خان کے خلاف 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت9 اپریل،تھانہ نیو ٹائون کے ٹریفک چوکی حملہ کیس میں ملزمان اسامہ وغیرہ کے خلاف سماعت17 اپریل جبکہ بارودی مواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملزم رشید خان کا بیان ریکارڈ کر کے حتمی بحث کیلئے سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی ۔