لاہور میں چیس چیمپئن شپ کو روکنے کا حکم امتناع جاری
کراچی (پ ر)چیس فیڈریشن آف پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے لاہور میں ہونے والی جعلی نیشنل چیس چیمپئین شپ کو فوری طور پر رکوانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ،جس پر عدالت کی جانب سے سٹے آڈرجاری ہونے پرمزکورہ تقریب کو روکنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ۔ا س سلسلے میں لاہور سے واپسی پر چیس فیڈریشن کے سینئر وائس چیئرمین ایاز میمن موتی والا نے کراچی میں چیس فیڈریشن کے مرکزی و صوبائی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے اصل چیس فیڈریشن کا نوٹیفیکیشن ہمارے پاس ہے ،ہم نے ملک بھر میں شطرنج کے کھیل کو بچانے اور اس کو شہرت دینے کے لیے دن رات محنت کی ہے۔