جامعہ بنوریہ میں ختم بخاری‘ 393 ملکی و غیر ملکی طلبہ کی دستار بندی
کراچی (نیوز رپورٹر) بین الاقوامی شہرت یافتہ دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ ٹاؤن میں تقریب ختم بخاری کا انعقاد کیاگیا ‘جس میں ملکی وغیرملکی 224حفاظ اور مختلف شعبہ جات سے سند فراغت پانے والے 393طلبہ کو دستار فضلیت سے نوازا گیا‘آخری حدیث کادرس ناظم تعلیمات وشیخ الحدیث مولانا عبدالحمید خان غوری نے دیا‘ حفاظ کو قاری عبدالناصرنے ختم پڑھایا ‘جبکہ مولانا عزیز الرحمن ہزاروی‘مولانا حسین صدیقی ‘ نائب رئیس مولانا نعمان نعیم ودیگر علماء کرام نے خطاب کیا‘اس موقع پر مختلف ممالک کے قونصل جنرلز‘صحافی‘جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی ‘اہلسنت والجماعت کے اورنگزیب فاروقی‘مولانا عزیز الرحمن عظیمی ‘مفتی سیف اللہ جمیل ‘مولانا غلام رسول ‘مولانا سیف اللہ ربانی ‘ مولانا فرحان نعیم سمیت دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔۔تقریب میں مشہور ومعروف قاری محمد ابراھیم کانسی کی تلاوت نے دلو ںکو منورکیا‘جبکہ حافظ ابوبکر مدنی نعت رسول مقبول سے تقریب کو رونق بخشی‘مولانا جہاں یعقوب اورمولانا داؤد نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیئے۔