الیکشن 2018ئ سندھ ماسٹر ٹرینر کی 3روزہ ٹریننگ کا آغاز
کراچی (وقائع نگار) عام انتخابات 2018ئ کی تیاریوں کے سلسلے میں سندھ بھر ماسٹر ٹرینر کی 3روزہ ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔ مقا می ہوٹل میں ٹریننگ کا افتتاح صوبائی الیکشن کمشنر محمد یوسف خان خٹک نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام شرکت کنندگان کو ہدایت کی کہ وہ ٹریننگ سے بھرپور طریقے سے فائدہ اٹھائیں اور الیکشن کمیشن کی جانب سے مہیا کیے گئے کتابچوں کو بخوبی مطالعہ اور موک ایکسرسائز کرلیں، کیونکہ اگلے مرحلے میں ان ماسٹر ٹرینرز نے ہی پریزائڈنگ آفیسر اور سینئر اسسٹنٹ پریزائڈنگ افسران کو ٹریننگ دینی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کا عمل ایک قومی فریضہ ہے جس میں ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ سندھ بھر کے سات اضلاع میں ٹریننگ کا عمل جاری ہے۔ مجموعی طور پر 622 ماسٹر ٹرینرز کولیڈ ٹرینرز کی جانب سے ٹریننگ دی جارہی ہے۔ جو کہ 2اپریل سے لیکر4اپریل تک جاری رہے گی۔