پنجاب پولیس کی یونیفارم تبدیل کر دی گئی تا ہم شہریوں نے صرف یونیفارم کی تبدیلی کو ناکافی قرار دے دیا
پنجاب پولیس کی یونیفارم تبدیل کر دی گئی ـ افسران و اہلکارو ںنے کالی شرٹ اور خاکی پینٹ اتار پھینکی اور اولیو گرین یونیفارم پہن لی ـ پولیس افسران اور اہلکار نئے یونیفارم پہن کر ڈیوٹیز پر آئے جبکہ افسران نے یونیفارم میں اجلاسوں کی صدارت کی تا ہم شہریوں نے یونیفارم کی تبدیلی کو ناکافی قرار دے دی, جب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوتا پولیس افسران و اہلکار ملزمان کی پشت پناہی، منشیات اور قحبہ خانوں کی سرپرستی ختم نہیں کرتے اور اپنے اندر کے انسان کو تبدیل نہیں کرتے یونیفارم کی تبدیلی لا حاصل رہے گیـ,اصل مسئلہ محض یونیفارم کی تبدیلی نہیں بلکہ اس کلنک کے ٹیکے کو ختم کرنا ہے جس کے باعث عوام امانتداروں اور فرض شناس افسران و اہلکاروں کو بھی وہ عزت نہیں دے پائے جن کے وہ مستحق ہوتے ہیں ـ