جعلی ڈگری والوں پرزمین تنگ پڑگئی،سابق ارکان پارلیمنٹ عامر یاروارن،علی مدد جتک اور اقبال احمد لنگڑیال کی بھی شامت آگئی.
جعلی ڈگری والوں کی جان پر بن آئی ہے اور سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ماتحت عدلیہ میں جعلی ڈگری ہولڈرزکے مقدمات کوجلد از جلد نمٹایا جارہا ہے، بہاولپور کی مقامی عدالت نے سابق ایم این اے عامر یار وارن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں،ساہیوال کی عدالت نے سابق ایم پی اے اقبال احمد لنگڑیال کو اشتہاری قراردے دیا ہے، اورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نےان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آٹھ مئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے،اقبال احمد لنگڑیال ق لیگ کی نشست سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے. کوئٹہ میں بھی ایڈیشنل سیشن جج نے جعلی ڈگری کیس میں سابق صوبائی وزیرعلی مدد جتک کوکل طلب کرتے ہوئے بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی ہے