سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پرشہری کی جانب سے اعتراض عائد ،ریٹرننگ آفیسر نے اعتراض کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے شہباز شریف سے پانچ اپریل کو تحریری جواب طلب کر لیا
لاہور کے شہری بابر امین نے شہباز شریف کی جانب سے صوبائی حلقہ پی پی ایک سو انسٹھ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کے خلاف اعتراض دائر کیا،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف اسلامی تعلیمات کا علم نہیں رکھتے اور وہ باعمل مسلمان نہیں ہیں،اعتراض میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے اپنے دور حکومت میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا،اس لیے وہ آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے، لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں،ریٹرننگ آفیسر نے اعتراض کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے میاں شہباز شریف سے پانچ اپریل کوتحریری جواب طلب کر لیا