پاکستان کی ترقی کیلئے ہر ممکن ساتھ دینگے : عبداللہ گل....وطن واپسی پر پاکستان ترکی دوستی زندہ باد کا نعرہ
لاہور (اے پی پی + این این آئی) ترک صدر عبداللہ گل نے کہا ہے کہ پاکستان کے صدر آصف زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور عوام کی طرف سے والہانہ استقبال ناقابل فراموش ہے، ترکی اپنے برادر ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی کےلئے ہر ممکن ساتھ دےگا، دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں پاکستانی سیاسی قائدین کا اتحاد قابل ستائش ہے اور اس سے یقیناً دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں کامیابی حاصل ہوگی، پاکستان اور ترکی کے عوام دونوں ممالک کی محبت کی لازوال مثال ہےں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مقامی ہوٹل مےں سول سوسائٹی کے افراد اور اعلیٰ شخصیات سے ملاقات مےں گفتگو اور وطن واپسی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ترک صدر عبداللہ گل نے وطن روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر رخصت کرنے کے لئے آنے والے گورنر پنجاب سلمان تاثیر، وزیراعلیٰ شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک سمیت دیگر رہنماﺅں کا شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر انہوں نے پاک ترک دوستی زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔ پنجاب پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ترک صدر کو سلامی پیش کی وہ خصوصی طیارے کے ذریعے ترکی روانہ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ترک صدر عبد اللہ گل پاکستان کا چار روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد گزشتہ روز لاہور سے وطن واپس چلے ہو گئے۔ علامہ اقبال ائیر پورٹ کے حج ٹرمینل پر گورنر پنجاب سلمان تاثیر ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ‘ وزیر داخلہ رحمن ملک‘ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کے علاوہ صوبائی وزرائ‘ اعلیٰ فوجی و سول افسران نے مہمان صدر کو رخصت کیا جبکہ اس موقع پر پنجاب پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ وہ پاکستان سے خوشگوار یادیں لیکر اپنے وطن جارہے ہیں اور انہیں زندگی بھر فراموش نہیں کر سکیں گے ۔ قبل ازیں مقامی ہوٹل میں سول سوسائٹی کے افراداور دیگر اعلیٰ شخصیات نے بھی ترک صدر عبد اللہ گل سے ملاقات کی ۔ ا س موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر داخلہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے پاکستان میں عدلیہ کی بحالی اور جمہوریت کے لئے سول سوسائٹی کے کردار کی تعریف کی۔ ترک صدر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں اور انہیں مزید مستحکم بنائیں گے‘ معاشی ترقی کے لئے پاکستان کو اپنے ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو فروغ دے‘ پاکستان اور ترکی کے عوام کے درمیان رابطوں کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ ترکی کی ترقی سے بہت کچھ سیکھنا ہے،ترکی سے تجارت سمیت تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ ترک صدر کو وطن واپسی کے موقع پر رہنماﺅں نے تحائف بھی دئیے۔ گورنرپنجاب سلمان تاثیر نے ترک صدر کو قالین ‘وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے صدر کو ان کے دورہ لاہور کی تصاویری البم کے علاوہ بادشاہی مسجد کی پینٹنگ جبکہ نوازشریف کی جانب سے قرآنی آیات کی کیلی گرافی کے تحفہ دیئے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے دیا گیا گھوڑا سفری دستاویزات مکمل ہونے کے بعد ترکی روانہ کیا جائے گا۔ ترک صدر نے شکریہ ادا کیا۔علاوہ ازیں عبداللہ گل نے وطن واپس جاتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اور اپنے وفد کے شاندار استقبال پر اہل لاہور کے ممنون ہیں۔ لاہور نہ آتا تو میرا پاکستان کا دورہ مکمل نہ ہوتا۔ ترکی میں پاکستان کے سفیر مصطفٰی بابر نے کہا کہ صدر ترکی اہل لاہور کی طرف سے کئے جانے والے اپنے استقبال اور لاہور میں منعقد ہونے والی مختلف تقریبات سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔
ترک صدر
ترک صدر