افغان مہاجرین کی متوقع آمد، پلان تشکیل دیدیا ہے،ربابہ خان بلیدی
کوئٹہ (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں افغان مہاجرین کی متوقع آمد کے پیش نظرمحکمہ صحت نے کنٹیجنسی پلان تشکیل دے دیا ہے پڑوسی ملک افغانستان کی بدلتی صورتحال میں افغان مہاجرین کی بلوچستان آمد کے امکانات ہیں جس کے باعث محکمہ صحت کے دستیاب سسٹم پر دباؤ میں غیر معمولی اضافہ ہوسکتا ہے محکمہ صحت بلوچستان نے لگ بھگ آٹھ لاکھ افغان مہاجرین کی متوقع آمد کے پیش نظر کنٹی جنسی پلان مرتب کیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے زیر اہتمام نیوٹریشن انٹر نیشنل اور حکومت بلوچستان کے باہمی اشتراک سے کوویڈ 19 اور اسہال سے متاثرہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کے لئے تشکیل دئیے گئے نیوٹریشن رسپانس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خاص خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر علی ناصر، بی آر ایس پی کے سر براہ نادر گل بڑیچ ڈائریکٹر نیوٹریشن ڈاکٹر عابد پانیزئی ، مینجر نیوٹریشن انٹر نیشنل شہزاد افضل ، سنیئر مینجر ہیلتھ نیوٹریشن بی آر ایس پی سراج الحق غوری ، ڈاکٹر اسماعیل میروانی و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔