جاپان نے پاکستان سے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور طبی عملے کی بھرتی کے عمل کو تیز کرنے کی خواہش کااظہار کا ہے ۔پاکستان میں جاپان کے سفیر KUNINORI MATSUDA نے بدھ کے روز اسلام آباد میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری سے ملاقات میں کہاکہ ان کے ملک کو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور نرسنگ کیئر کے شعبوں میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی اشد ضرورت ہے ۔
سفیر نے کہاکہ جاپان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کمپنیاں خصوصاً پاکستانی تربیت یافتہ نوجوانوں کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
انہوں نے معاون خصوصی کو بتایا کہ جاپان نے بھرتی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے Highly Skilled Visa کیٹیگری کا آغاز کیا ہے پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تربیت یافتہ افراد جاپان کیلئے جلد اور کسی پریشیانی کے بغیر ویزے کے حصول کیلئے اس کیٹیگری کے تحت درخواست دے سکتے ہیں۔ذوالفقار عباس بخاری نے جاپانی سفیر کو بتایا کہ نرسنگ عملے کے چار ہزار افراد کو فوری طورپر جاپان بھیجاجاسکتا ہے ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38