وزیراعظم عمران خان نے ایسی خواتین کو رہا کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے جو زیرحراست ہیں اور اعلیٰ عدالت کے فیصلے کے معیار پر پورا اترتی ہیں۔وزیراعظم نے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ سپریم کورٹ کا حکمنامے 299/2020 پر عملدرآمد کا فیصلہ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان اور معروف وکیل بیرسٹر علی ظفر سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔عمران خان نے غیرملکی قیدی خواتین اور سزائے موت کی قیدی خواتین کے بارے میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جائزے کے لئے فوری رپورٹ بھی طلب کی ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024