خمیر روڑ دور کے بدنام زمانہ جیلر انتقال کر گئے

کمبوڈیا میں خمیر روڑ دور کے بدنام زمانہ جیلر کانگ گیک ایو انتقال کر گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جیلر کو سن دو ہزار بارہ میں اقوام متحدہ کے ایک ٹریبونل کی طرف سے جنگی جرائم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ان پر الزام تھا کہ سن ستر کی دہائی میں انہوں نے کمبوڈیا میں ماو فوجی آمریت کے دوران ہزاروں لوگوں پر تشدد کرایا، انہیں قید خانوں میں رکھا اور ان کا قتل عام کیا۔ خیال ہے کہ خمیر روڑ دور میں ان کی بدنام زمانہ جیل میں عورتوں اور بچوں سمیت پندرہ ہزار کے لگ بھگ لوگ مارے گئے۔