شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے والے برطانوی شہزادہ ہیری آئندہ سال ہونے والے رگبی لیگ ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے برطانیہ جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حوالے سے انہوں نے رگبی فٹ بال لیگ کے ممبران کے ساتھ ایک وڈیو کال کے دوران بتایا کہ آئندہ سال 23 اکتوبر سے 27 نومبر تک برطانیہ میں رگبی لیگ ورلڈ کپ ہو رہا ہے اس لیے وہ یقیناً میچ دیکھنے کے لیے برطانیہ جائیں گے۔ تاہم انہوں نے شاہی خاندان سے ملاقات کے حوالے سے نہیں بتایا اور نہ ہی اپنی اہلیہ میگھن مارکل اور بیٹے آرچی کے ساتھ جانے سے متعلق بتایا۔ شاہی محل بکنگھم پیلس آئندہ سال بہار میں شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے شاہی حیثیت سے دستبرداری کے فیصلے کا جائزہ لے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال شاہی حیثیت سے دستبردار ہونے کے بعد برطانوی جوڑا جولائی میں امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مقیم ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38