مہلک وبا کوورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد861249 ہو گئی، متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 59 لاکھ 62 ہزار سے تجاوزکرگئی جبکہ ایک کروڑ81 لاکھ93 ہزار571 صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا وائرس سے 62 لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور1لاکھ 88 ہزار 900 اموات ہوئیں۔برازیل میں کورونا مریضوں کی تعداد 39 لاکھ 52 ہزار سے زائد ہو گئی اوراموات کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 22 ہزار681تک پہنچ گئی ۔بھارت کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 37 لاکھ 66 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 66 ہزار 460 ہے۔روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں10 لاکھ 48 افراد متاثر ہوئے اور اموات کی مجموعی تعداد 17ہزار 299 ہوگئی ۔پیرو میں بھی چھ لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد متاثر اور29 ہزار68 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہزار 263ہو گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 6 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 65 ہزار 241اموات ہوئی ہیں۔دنیا بھر میں اب تک ایک کروڑ81 لاکھ93 ہزار571 صحتیاب ہوچکے ہیں اور اس وقت ایکٹیو کیسز کی تعداد 68 لاکھ45ہزار879 ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38