اسٹاک مارکیٹ میں 266 پوائنٹس کی تیزی، سرمائے میں 42 ارب روپے کا اضافہ
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںمنگل کو بھی کاروبار حصص میںتیزی کا سلسلہ جاری رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید266.33پوائنٹس کے اضافے سے41377.26پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ65.56فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میںمارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 42ارب 75کروڑ82لاکھ روپے سے زائدبڑھ گئی اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت 68.09فیصد زائد رہی ۔گزشتہ روز کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 41096پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز خریداری کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اورنڈیکس 41401پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا بعد میںپرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب 41400کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی غالب آگئی اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 266.33 پوائنٹس اضافے سے 41377.26پوائنٹس کی سطح پربند ہوا اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس69.17پوائنٹس کے اضافے سے 17776.37 پوائنٹس ، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس161.87پوائنٹس کے اضافے سے 29122.86پوائنٹس پر اورکے ایم آئی30انڈیکس408.93پوائنٹس کی تیزی سے 66060.53پوائنٹس پر بند ہوا۔منگل کو424کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں278کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ125میں کمی رہی اور21 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوںمیں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ42ارب75 کروڑ81لاکھ48ہزار921روپے بڑھ کر 76 کھرب 93 ارب 12 کروڑ 81لاکھ39 ہزار237 روپے ہوگیا۔جن کمپنیوں کے شیئرز میں نمایاں سکاروباری سرگرمیاں دیکھی گئیں ان میںیونٹی فوڈز(آر)پاک الیکٹرون،یونٹی فوڈزلمٹیڈ،حیسکول پیٹرول،پاور سیمنٹ(آر)،ٹی آر جی پاکستان،پاور سیمنٹ،پاک ریفائنری،کے الیکٹرک لمیٹیڈ اور بینک اسلامی شاامل ہیں۔حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے لحاظ سے یونی لیور فوڈزکے حصص کے دام 787 روپے کے اضافے سے11287روپے اورکولگیٹ پامولو کے شیئرز کے بھائو202.49روپے کے اضافے 3452.49 روپے ہوگئے جبکہ نمایاں کمی پاک ٹوبیکو اورآئس لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص کے داموں میں رہی جنکی قیمتیں79روپے اور54.58روپے کی کمی سے بالترتیب کی کمی1700روپے اور1014.42 روپے ہوگئی۔